Mar 29, 2005

سونامی ٢ - اللہ نہ کرے

ابھی ابھی خبر ملی ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں بندہ آچے ( جہاں پہے ہی ایک سونامی آچکی ہے ) کہ قریب ایک اور زلزلہ ( ریکٹر سکیل پر ٢ء٨ قوت کا ) محسوس کیا گیا ہے۔ اللہ خیر کرے۔ یہ زلزلے باعث عبرت تو ہیں ہی، لیکن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) کی اس حدیث کی طرف بھی اشارہ کرتے ہیں جس میں قیامت کی دیگر نشانیوں میں سے ایک زلزلوں کا مسلسل یا متواتر آنا بھی شامل ہے۔ اللہ ہم سب کی ان آفات سے حفاظت فرمائے۔ آمین
(اس بلاگ کے عنوان کا رابطہ غیر موثر ہوگیا تھا یس لئے اب وکی پیڈیا کے متعلقہ مقالے کا رابطہ درج کر دیا گیا ہے )

Mar 28, 2005

اردو نعم البدل کی تلاش

حرف کدہ سے ایک خیال آیا کہ کیوں نہ کمپیوٹر سے متعلق مخصوص الفاظ کے اردو نعم البدل تلاش کیئے جائیں، گھر پر ہم بہن بھائی کئی بار یوں ہی مزاحًا ایسی کوششیں کر چکے ہیں، ان کا نتیجہ کچھ ایسا نکلا: ( ضروری نہیں کہ انگریزی الفاظ کا صرف ترجمہ کر دیا جائے بلکہ ایک نیا لفظ بھی تخلیق کیا جا سکتا ہے یا پہلے سے موجود اردو کے الفاظ کو نئے معنی بھی دیئے جا سکتے ہیں)١- کی بورڈ = حرف کدہ، چابی تختہ، الفاظیہ، حرفی تختہ، حرف گر٢- ماؤس = چوہا، اینٹ، کدو، دستہ٣- مانیٹر = دکھاوا، ناظر، ناظرہ٤- سی پی یو = دماغ، مغز، بھیجا وغیرہاور اگر کہیں پہلے سے یہ کام شروع کیا جا چکا ہو تو ضرور مطلع کریں- آخر اردو زبان میں پنہاں کشادگی اور قوتِ ھاضمہ کب کام آئیگی۔

Mar 26, 2005

صوتی حرفکدہ - Phonetic Keyboard

انپیج پر کام کرنے کے بعد صوتی حرفکدہ کی عادت پڑ گئی تھی، چنانچہ ایس سی یونیپیڈ کی حرفکدہ تصنیف کرنےکی اضافی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فورًا ایک صوتی حرفکدہ بنا ڈالا۔ اگر آپ کو چاہیے تو اس پتے پر خط لکھیں
nuqtay ایٹ gmail ڈاٹ کام

کیا عورت کی امامت (مردوں کے لئے) جائز ہے؟

اس کا جواب تو یقینًا نفی ہے، تو پھر یہ سوال صدیوں بعد آج کیوں پیدا ہوا؟ دراصل ایسے تمام عوامل کے پیچھے یہ خام خیالی (مغرب میں تو مکمل طور پر اور مشرق میں بھی کسی حد تک) کارفرما ہےکہ عورت اور مرد چونکہ ( ہر لحاظ سے) برابر ہیں، لہذا زندگی کی عملی جدوجہد میں ان کی شمولیئت نہ صرف تمام میدانوں میں بلکہ خالصتًا برابریکی بنیاد پر ہونا دونوں کا بنیادی حق ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہرتا ہے کہ١- پھر حمل اور تولد کی ذمہ داری صرف عورت ہی کی کیوں؟ یہاں مرد برابر کا شریک کیوں نہیں؟ ( ظاہر ہے یہ فطرتًا ناممکن ہے، تو پھر کیوں نہ عورت کو اس اضافی ذمہ داری کے بدلے میں کہیں اور چھوٹ دی جائے۔ اور اسلام نے یہی کیا ہے کہ عورت پر حصول معاش کا بوجھ نہیں ڈالا ( سوائے انتہائی مجبوری کی حالت میں )۔ جس سےدو فائدے ہوے
١- ابتدائی عمر میں بچوں کی پرورش مکمل توجہ اور یکسوئی سے ہونے لگی۔٢- ساتھ ہی ایک بھرپور خاندانی نظام، اپنے تمام تر دور رس نتائج کے ساتھ ایک بنیادی معاشرتی اکائی کی صورت میں مستحکم ہو گیا۔
اسی خاندانی نظام کی گمشدگی کا خمیازہ آج مغرب بھگت رہا ھے، اور کسی قدر اس کا احساس بھی بعض حلقوں میں محسوس کیا جانے لگا ہے۔
اللہ ہمیں اپنی دینی اور معاشرتی اقدار کی صحیح سمجھ عطا فرمئے۔ آمین

Mar 25, 2005

بلوچستان کا مسئلہ

کیا بلوچستان کا مسئلہ واقعی کوئی مسئلہ ہے؟اس بارے میں تین نقطہائے نظر ہیں
١- یہ بگٹی قبیلے کو سوئی گیس کی رائلٹی کی عدم(یا نامکمل) ادائیگی کا مسئلہ ھے۔
٢- یا پھر کوئی بیرونی مداخلت ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں۔
٣- یہ نسلی، قومی یا لسانی تعصب میں مبتلا سیاسی قوتوں کی جانب سے حکومت کو بلیک میل کرنے کی ایک کوشش ہے۔
آپ کا کیا خیال ہے؟

Mar 10, 2005

آخرکار تجربہ کامیاب!

ماشا اللہ۔ آخرکار بلاگ پر اردو لکھنے کا تجربہ کامیاب رھا، اور اس کامیابی میں جن حضرات نے کلیدی کردار ادا کیا ھے انکے نام ھیں:١
- جناب قدیر احمد رانا - جن کا بلاگ دیکھ کر ھی مجھے نقطہ پر کام کرنے کا خیال آیا، اور زیادہ تر css کی ایڈیٹنگ انھیں کے بلاگ سے لی گءی ھے٢
- جناب جہانزیب اشرف٣
- جناب نبیل ( انکا بلاگ بھی کافی راھنماء ثابت ھوا)
٤- سایرہ عنبرین - اور سب کر لینے کے بعد پتا چلا کہ بلکل یھی کام "ھوا کی بیٹی" پہلے ھی کر چکی ھیں- سبحان اللہ

بلاگر پر اردو

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
یہ ایک تجرباتی پوسٹ ہے جس کے ذریعے میں ویب بلاگر پر اردو لکھنے کے بارے میں فیصلہ کروں گا۔

Feb 17, 2005

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جب سے مجھے یونی پیڈ ڈاٹ آرگ سے یہ ایڈیٹر ملا ھے،اسی وقت سے میں نے اردو بلاگ کے بارے میں سوچنا شروع کردیا تھا۔آج سے ابتداء کر رہا ہوں، دےکھیے یہ سلسلہ کب تک چلتا ہے۔