Mar 28, 2005

اردو نعم البدل کی تلاش

حرف کدہ سے ایک خیال آیا کہ کیوں نہ کمپیوٹر سے متعلق مخصوص الفاظ کے اردو نعم البدل تلاش کیئے جائیں، گھر پر ہم بہن بھائی کئی بار یوں ہی مزاحًا ایسی کوششیں کر چکے ہیں، ان کا نتیجہ کچھ ایسا نکلا: ( ضروری نہیں کہ انگریزی الفاظ کا صرف ترجمہ کر دیا جائے بلکہ ایک نیا لفظ بھی تخلیق کیا جا سکتا ہے یا پہلے سے موجود اردو کے الفاظ کو نئے معنی بھی دیئے جا سکتے ہیں)١- کی بورڈ = حرف کدہ، چابی تختہ، الفاظیہ، حرفی تختہ، حرف گر٢- ماؤس = چوہا، اینٹ، کدو، دستہ٣- مانیٹر = دکھاوا، ناظر، ناظرہ٤- سی پی یو = دماغ، مغز، بھیجا وغیرہاور اگر کہیں پہلے سے یہ کام شروع کیا جا چکا ہو تو ضرور مطلع کریں- آخر اردو زبان میں پنہاں کشادگی اور قوتِ ھاضمہ کب کام آئیگی۔

3 comments:

Anonymous said...

کمپیوٹر کی پیدائش کو کئی دہائیاں بیت چکیں، مگر ہنوز ہم انگریزی اصطلاحات کے عادی ہیں۔ ہم سے تو عرب اور ایرانی اچھے رہے، جنہوں نے اصطلاح سازی میں وہی تیزی دکھائی جو کمپیوٹر کی ترقی کی تھی۔

اردو کمپیوٹر اصطلاحات کے لئے ابھی ہم صرف سوچ بچار کر رہے ہیں۔ یہ کب لاگو ہو ں گی یا پھر ہو بھی سکیں گی؟ اس بارے کوئی پیشینگوئی نہیں کی جا سکتی، تاہم اپنی سی عملی کوشش ضرور کی جا سکتی ہے۔

آمدم برسرمطلب! مجھے "انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مکمل انفارمیشن" پاک آئی ٹی مارکیٹ ڈاٹ کوم کے اردو ورژن کے لئے کمپیوٹر اصطلاحات درکار ہیں۔ اگر آپ احباب میں سے کوئی اس سلسلے میں مدد کر سکے تو نوازش ہو گی۔

اس طرح کی چند مزید جامع قسم کی اردو ویب سائٹس بھی تخلیق پا جائیں، جنہیں کسی خاص معلومات کے لئے کھولنا کمپیوٹر سے منسلک ہر فرد کی ضرورت بن جائے تو اردو اصطلاحات زبانی جمع خرچ سے نکل کر حقیقت کا روپ بھی دھار سکتی ہیں۔

آپ کا اس بارے خیال ہے؟ کیا آپ میری مدد کرتے ہوئے اردو کی خدمت کرنا پسند کریں گے؟

عبدالستار منہاجین
www.pakitmarket.com

Saqib Saud said...

i did some work on this topic at ur.wikipedia.org
i did my best what i could...

urdudaaN said...

بَجا فرمايا آپ نے۔ مادَخل input ، ماحَصل output ، تختِ كليد keyboard وغيره جيسى اِصطلاحات مُروّج كرنے كى اشد ضرورت هے۔
ميں فى الحال تنقيد كرتا هوں، اردو والوں پر۔
مُلاحظہ هو http://urdudaan.blogspot.com